hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2868

.

سنن البيهقي

2868
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنِ ابْنِ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَعَثَ رَجُلاً عَلَی الصَّدَقَۃِ مِنْ بَنِی مَخْزُومٍ فَقَالَ لأَبِی رَافِعٍ: اصْحَبْنِی فَإِنَّکَ تُصِیبَ مِنْہَا۔ قَالَ: حَتَّی آتِیَ النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَسْأَلُہُ۔ فَأَتَاہُ فَسَأَلَہُ فَقَالَ: مَوْلَی الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ ، وَإِنَّا لاَ تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَۃُ ۔ فَلَمَّا جَعَلَہُمْ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ کَآلِہِ مِنْ بَنِی ہَاشِمٍ وَبَنِی الْمُطَّلِبِ فِی تَحْرِیمِ الصَّدَقَۃِ فَکَذَلِکْ ہُمْ فِی الصَّلاَۃِ عَلَیْہِمْ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ابی شیبۃ ۱۰۷۰۷]
(٢٨٦٨) (ا) ابورافع (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بنو مخزوم میں سے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو اس نے ابو رافع (رض) سے کہا کہ آپ بھی میرے ساتھ چلیں، آپ کو بھی اس میں سے کچھ مل جائے گا۔ ابورافع (رض) کہنے لگے : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کریں گے ۔ چنانچہ ابو رافع آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تو دریافت کیا : آپ نے فرمایا : کسی قوم کا آزاد کردہ غلام اسی قوم میں سے ہوتا ہے اور ہمارے لیے صدقہ لینا جائز (حلال) نہیں۔
(ب) جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس حدیث میں ان (غلاموں) کو آل کی طرح شمار کیا۔ جب وہ صدقے کی حرمت میں بنو ہاشم اور بنو عبدالمطلب میں شامل ہیں، اسی طرح صلوۃ میں بھی شامل ہوں گے۔ واللہ اعلم