hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 2878

.

سنن البيهقي

2878
Sunan Al Bayhaqi
(۲۸۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ الأَعْمَشِ حَدَّثَنَا شَقِیقٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ ، فَذَکَرَہُ بِبَعْضِ مَعْنَاہُ وَفِی آخِرِہِ: ((ثُمَّ لْیَتَخَیَّرْ أَحَدُکُمْ مِنَ الدُّعَائِ أَعْجَبَہُ إِلَیْہِ فَیَدْعُو بِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ یَحْیَی الْقَطَّانِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَنْصُورٌ عَنْ شَقِیقٍ وَقَالَ فِی آخِرِہِ: ((ثُمَّ لْیَتَخَیَّرْ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ مَا شَائَ))۔ وَقَدْ دَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی صَلاَتِہِ لأَقْوَامٍ وَعَلَی أَقْوَامٍ بِأَسْمَائِہِمْ ، وَذَلِکَ یَرِدُ إِنْ شَائَ اللَّہُ تَعَالَی وَرُوِّینَاہُ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [بخاری ۶۲۳۰] (ا) [صحیح، اخرجہ البخاری ۶۲۳۰]
(٢٨٧٨) (ا) ایک دوسری سند سے اسی جیسی روایت عبداللہ بن مسعود (رض) سے بھی منقول ہے۔ اس کے آخر میں ہے ” پھر تم میں سے ہر شخص جو چاہے دعا کرے۔ “
(ب) امام بخاری (رح) نے اپنی صحیح میں یہ روایت عن مسدد عن یحییٰ قطان کی سند سے روایت کی ہے۔ اسی طرح منصور نے شقیق سے روایت کی ہے۔ اس کے آخر میں ” ثُمَّ لْیَتَخَیَّرْ بَعْدُ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ مَا شَائَ ‘ پھر اس کے بعد جو چاہے مانگ لے۔
(ج) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی نماز میں اپنی قوم کے حق میں دعا کی ہے اور بعض اقوام کے خلاف ان کے نام لے لے کر بددعا بھی کی ہے۔ یہ موضوع ان شاء اللہ اپنی جگہ پر آجائے گا۔