(۲۸۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: کُنَّا إِذَا جَلَسْنَا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ قُلْنَا: السَّلاَمُ عَلَی اللَّہِ قَبْلَ عِبَادِہِ ، السَّلاَمُ عَلَی جِبْرِیلَ ، السَّلاَمُ عَلَی مِیکَائِیلَ ، السَّلاَمُ عَلَی فُلاَنٍ ، السَّلاَمُ عَلَی فُلاَنٍ ، قَالَ فَسَمِعَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ ہُوَ السَّلاَمُ ، فَإِذَا جَلَسَ أَحَدُکُمْ فِی الصَّلاَۃِ فَلْیَقُلِ التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلاَۃُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، فَإِذَا قَالَہَا أَصَابَتْ کُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ فِی السَّمَائِ وَالأَرْضِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ ، ثُمَّ یَتَخَیَّرُ بَعْدُ مِنَ الدُّعَائِ مَا شَائَ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۶۲۳۰]
(٢٨٧٧) سیدنا عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز میں تشہد میں بیٹھتے تو ہم کہتے تھے : السلام علی اللہ قبل عبادہ۔ بندوں سے پہلے اللہ تعالیٰ پر سلام ہو، جبرائیل پر سلام ہو، میکائیل پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو “ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ سلام ہے، جب تم میں سے کوئی نماز میں بیٹھے تو کہے : التحیات للہ۔۔۔ تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں۔ اے نبی ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر۔ جب آدمی یہ کلمات کہتا ہے تو آسمان و زمین میں ہر نیک بندے کو سلام پہنچ جاتا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر اس کے بعد جو دعا چاہے مانگے۔