(۲۹۰۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ زُرَارَۃَ بْنِ أَوْفَی
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی یَوْمًا الظُّہْرَ ، فَجَائَ رَجُلٌ فَقَرَأَ خَلْفَہُ {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی} فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: ((أَیُّکُمُ الْقَارِئُ؟))۔ قَالَ: أَنَا۔ قَالَ: ((قَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَکُمْ خَالَجَنِیہَا))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ بِہَذَا الْمَعْنَی مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ وَأَبِی عَوَانَۃَ وَسَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔
[صحیح۔ اخرجہ الحمیدی ۸۳۵]
(٢٩٠٦) عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک دن ظہر کی نماز پڑھائی تو ایک شخص آپ کے پیچھے (جماعت میں) کھڑا ہوگیا، اس نے { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } پڑھی۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے پوچھا : پڑھنے والا کون تھا ؟ اس شخص نے عرض کیا : میں تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے جان لیا تھا کہ تم میں سے کوئی اسے مجھ سے چھین رہا ہے۔