(۲۹۱۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّی حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی مَکْحُولٌ بِہَذَا وَقَالَ فِیہِ فَقَالَ: ((إِنِّی لأَرَاکُمْ تَقْرَئُ ونَ خَلْفَ إِمَامِکُمْ إِذَا جَہْرَ))۔ قُلْنَا: أَجَلْ وَاللَّہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذًّا۔ قَالَ: ((فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ، فَإِنَّہُ لاَ صَلاَۃَ لِمَنْ لَمْ یَقْرَأْ بِہَا))۔
قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ۔ [صحیح۔ وقد تقدم التفصیل فی الذی قبلہ]
(٢٩١٦) ابن اسحق بیان کرتے ہیں کہ مجھے مکحول نے یہ حدیث بیان کی۔ اس میں یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرا خیال ہے کہ تم اپنے امام کے پیچھے پڑھتے ہو جب وہ جہری قراءت کررہا ہوتا ہے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ایسا ہی ہے (ہم پڑھتے ہیں) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس طرح نہ کیا کرو، سورة فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو کیونکہ جو سورة فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔