hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 293

.

سنن البيهقي

293
Sunan Al Bayhaqi
(۲۹۴) وَمِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی ابْنِ دَارَۃَ مَوْلَی عُثْمَانَ مَنْزِلَہُ فَسَمِعَنِی أَتَمَضْمَضُ ، فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ۔قُلْتُ: لَبَّیْکَ۔قَالَ: أَلاَ أُخْبِرُکَ عَنْ وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ قُلْتُ: بَلَی۔ قَالَ:رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَہُوَ بِالْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِإِنَائٍ فَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَلْیَنْظُرْ إِلَی وُضُوئِی ہَذَا۔وَقَدْ ذَکَرَ غَیْرُہُ التَّثْلِیثَ فِی الْقَدَمَیْنِ أَیْضًا۔ [حسن۔ أخرجہ البزار ۹/۴]
(٢٩٤) محمد بن عبداللہ بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان (رض) کے غلام ابن دارہ کے پاس ان کے گھر گیا تو انھوں نے مجھ سے فرمایا : کیا تو کلی کرے گا ؟ پھر فرمایا : اے محمد ! میں نے کہا : جی ! انھوں نے فرمایا : کیا میں تم کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو نہ بتلاؤں ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں ! انھوں نے فرمایا : میں نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو بیٹھنے کی جگہ دیکھا، انھوں نے ایک برتن منگوایا، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا اور تین مرتبہ اپنے چہرے اور بازوؤں کو دھویا اور تین مرتبہ سر کا مسح کیا، پھر اپنے قدموں کو دھویا۔ پھر فرمایا : جس شخص کو پسند ہو کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ دیکھے تو وہ میرے اس وضو کو دیکھ لے۔ ان کے علاوہ (دوسرے راویوں) نے پاؤں کو بھی تین مرتبہ دھونے کا ذکر کیا ہے۔