(۲۹۵) وَمِنْہَا مَا أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو غَسَّانَ: مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِیقٍ یَعْنِی ابْنَ جَمْرَۃَ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ یَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا ، وَغَسَلَ ذِرَاعَیْہِ ثَلاَثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِہِ ثَلاَثًا وَأُذُنَیْہِ ظَاہِرَہُمَا وَبَاطِنَہُمَا ، وَخَلَّلَ لِحْیَتَہُ ، وَغَسَلَ قَدَمَیْہِ ثَلاَثًا ، وَخَلَّلَ أَصَابِعَ قَدَمَیْہِ وَقَالَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-فَعَلَ کَمَا رَأَیْتُمُونِی فَعَلْتُ۔
[حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۱۴۵۲]
(٢٩٥) شفیق بن سلمہ فرماتے ہیں : میں نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے تین مرتبہ ہتھیلیوں کو دھویا، پھر کلی کی اور تین مرتبہ ناک میں پانی چڑھایا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے بازوؤں کو بھی تین مرتبہ دھویا اپنے سرکا اور اپنے کانوں کے ظاہری اور اندرونی حصوں کا تین مرتبہ مسح کیا، اپنی داڑھی کا خلال کیا اور اپنے پاؤں کو تین مرتبہ دھویا اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کا خلال کیا اور فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسے ہی وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے دیکھا ہے۔