hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3063

.

سنن البيهقي

3063
Sunan Al Bayhaqi
(۳۰۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَقْرَأُ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُولَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ وَسُورَۃٍ ، وَکَانَ یُسْمِعُنَا الأَحْیَانَ الآیَۃَ قَالَ وَکَانَ یَقْرَأُ فِی الرَّکْعَتَیْنِ الأُخْرَیَیْنِ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ ، وَکَانَ یُطِیلُ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی مَا لاَ یُطِیلُ فِی الثَّانِیَۃِ قَالَ وَہَکَذَا فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ قَالَ وَہَکَذَا فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہَمَّامِ بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۷۶]
(٣٠٦٣) عبداللہ بن ابی قتادہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورة فاتحہ اور ایک سورت مزید پڑھتے تھے۔ بعض اوقات ہمیں ایک آدھ آیت سنا بھی دیتے۔ آپ آخری دو رکعتوں میں صرف سورة فاتحہ پڑھتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلی رکعت کو جتنا لمبا کرتے تھے دوسری کو اتنا لمبا نہیں کرتے تھے اور عصر اور فجر کی نماز میں بھی اسی طرح فرماتے تھے۔