hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3073

.

سنن البيهقي

3073
Sunan Al Bayhaqi
(۳۰۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍالصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَبَّرَ فِی الصَّلاَۃِ سَکَتَ ہُنَیَّۃً قَبْلَ أَنْ یَقْرَأَ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی أَرَأَیْتَکَ سُکُوتَکَ بَیْنَ التَّکْبِیرِ وَالْقِرَائَ ۃِ مَا تَقُولُ؟ قَالَ: أَقُولُ ((اللَّہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِی وَبَیْنَ خَطَایَایَ کَمَا بَاعَدْتَ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ، اللَّہُمَّ نَقِّنِی مِنْ خَطَایَایَ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ ، اللَّہُمَّ اغْسِلْنِی مِنْ خَطَایَایَ بِالثَّلْجِ وَالْمَائِ وَالْبَرَدِ))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۴۴]
(٣٠٧٣) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے تکبیر (تحریمہ) کہتے تو قراءت سے تھوڑی دیر پہلے خاموش رہتے۔ میں نے عرض کیا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، تکبیر اور قراءت کے درمیان آپ جو سکوت کرتے ہیں اس میں کیا پڑھتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں پڑھتا ہوں اللہم باعد بینی۔۔۔ ” اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان دوری ڈال دے، جس طرح تو نے مشرق و مغرب کے درمیان دوری ڈال دی۔ اے باری تعالیٰ ! مجھے میرے گناہوں سے اس طرح پاک صاف کر دے جس طرح سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ الٰہی ! میرے گناہ مجھ سے دھو ڈال برف، پانی اور اولوں کے ساتھ۔ “