hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 313

.

سنن البيهقي

313
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ وَقُتَیْبَۃُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِیعَۃَ عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ: ذَکَرَ وُضُوئَ النَّبِیِّ -ﷺ-قَالَ: فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-یَمْسَحُ الْمَأْقَیْنِ قَالَ وَقَالَ: ((الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ))۔ قَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ یَقُولُہَا أَبُو أُمَامَۃَ۔ قَالَ قُتَیْبَۃُ قَالَ حَمَّادٌ: لاَ أَدْرِی ہُوَ مِنْ قَوْلِ النَّبِیِّ -ﷺ-أَوْ أَبِی أُمَامَۃَ یَعْنِی قِصَّۃَ الأُذُنَیْنِ۔ قَالَ قُتَیْبَۃُ عَنْ سِنَانِ أَبِی رَبِیعَۃَ کَذَا فِی کِتَابِی الْمَأْقَیْنِ وَہُوَ فِی رِوَایَۃِ أَبِی سُلَیْمَانَ الْخَطَّابِیِّ عَنِ ابْنِ دَاسَۃَ الْمَاقَیْنِ۔(غ)فَسَّرَہُ أَبُو سُلَیْمَانَ بِطَرَفِ الْعَیْنِ الَّذِی یَلِی الأَنْفَ وَہُوَ مَخْرَجُ الدَّمْعِ۔ وَالَّذِی رُوِیَ مِنْ مَسْحِہِ رَأْسَہُ وَأُذُنَیْہِ فِی بَعْضِ مَا مَضَی مُجْمَلٌ وَکَیْفِیَّتُہُ مَوْجُودَۃٌ فِیمَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ أبوداؤد ۱۳۴]
(٣١٤) سیدنا ابو امامہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا تذکرہ کیا، فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی کن پٹیوں کا مسح کیا کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کان سر کا حصہ ہیں۔
(ب) سلیمان بن حرب کہتے ہیں : یہ ابو امامہ (رض) کا قول ہے۔ (ج) حماد کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول ہے یا ابوامامہ (رح) کا ۔
(د) ابو سنان ربیعہ کی کتاب میں ” مأقین “ کے الفاظ ہیں، ابن داسہ کی روایت میں بھی اس طرح ہے۔
(ر) ابو سلیمان نے مأقین کی تشریح کی ہے کہ آنکھ کا وہ کنارہ جو ناک کے ساتھ ملا ہوتا ہے اور وہ آنسوؤں کے نکلنے کی جگہ ہے۔ گزشتہ روایات میں سر اور دونوں کانوں کے مسح کا مجمل بیان ہے اور کیفیت اس روایت میں ہے۔