hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3141

.

سنن البيهقي

3141
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۴۱) وَرَوَاہُ الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ: حَسَّانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنِ ابْنِ ہُرْمُزَ عَنْ بُرَیْدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُعَلِّمُنَا دُعَائً نَدْعُو بِہِ فِی الْقُنُوتِ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ: ((اللَّہُمَّ اہْدِنَا فِیمَنْ ہَدَیْتَ ، وَعَافِنَا فِیمَنْ عَافَیْتَ ، وَتَوَلَّنَا فِیمَنْ تَوَلَّیْتَ، وَبَارِکْ لَنَا فِیمَا أَعْطَیْتَ ، وَقِنَا شَرَّ مَا قَضَیْتَ ، إِنَّکَ تَقْضِی وَلاَ یُقْضَی عَلَیْکَ ، إِنَّہُ لاَ یَذِلُّ مَنْ وَالَیْتَ تَبَارَکْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَیْتَ))۔ وَرَوَاہُ مَخْلَدُ بْنُ یَزِیدَ الْحَرَّانِیُّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ فَذَکَرَ رِوَایَۃَ بُرَیْدٍ مُرْسَلَۃً فِی تَعْلِیمِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَحَدَ ابْنَیِ ابْنَتِہِ ہَذَا الدُّعَائَ فِی وِتْرِہِ ، ثُمَّ قَالَ بُرَیْدٌ سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِیَّۃِ وَابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولاَنِ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُہَا فِی قُنُوتِ اللَّیْلِ ، وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبُو صَفْوَانَ الأَمَوِیُّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ ہُرْمُزَ ، وَقَالَ فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ فِی قُنُوتِ صَلاَۃِ الصُّبْحِ۔ فَصَحَّ بِہَذَا کُلِّہِ أَنَّ تَعْلِیمَ ہَذَا الدُّعَائِ وَقَعَ لِقُنُوتِ صَلاَۃِ الصُّبْحِ وَقُنُوتِ الْوِتْرِ ، وَأَنَّ بُرَیْدًا أَخَذَ الْحَدِیثَ مِنَ الْوَجْہَیْنِ اللَّذَیْنِ ذَکَرْنَاہُمَا وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣١٤١) (ا) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں دعا سکھایا کرتے تھے۔ ہم اسے فجر کی نماز میں پڑھا کرتے تھے ” اللہم اہدنا فیمن ہدیت۔۔۔“ ” اے اللہ ! ہمیں ہدایت دے کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تو نے رشد و ہدایت سے نوازا ہے اور ہمیں عافیت دے کر ان میں شامل فرما جنہیں تو نے عافیت دی ہے اور جن کو تو نے اپنا دوست قرار دیا ہے ان میں ہمیں بھی شامل فرما کر اپنا دوست بنا اور جو کچھ تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے اس میں ہمارے لیے برکت ڈال اور جس برائی اور شر کا تو نے فیصلہ کیا ہے اس سے ہمیں محفوظ رکھ اور بچا لے۔ یقیناً تو ہی فیصلہ کرنے والا ہے۔ تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاسکتا اور جس کا تو والی بنے وہ کبھی ذلیل و خوار نہیں ہوسکتا۔ اے ہمارے رب ! تو ہی برکتوں والا اور بلند وبالا ہے۔ “
(ب) مخلد بن یزید کی روایت میں ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے نواسوں حضرت حسن و حسین (رض) میں سے کسی کو قنوت وتر کی دعا سکھائی ہے۔
یزید نے کہا کہ میں نے ابن حنفیہ اور ابن عباس (رض) دونوں کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دعا کو رات کی قنوت میں پڑھتے تھے :
(ج) اسی طرح اس روایت کو ابوصفوان اموی نے ابن جریج سے روایت کیا اور ابن عباس (رض) اور ابن حنفیہ کی حدیث میں ہے کہ ” فی قنوت صلوۃ الصبح “ صبح کی نماز کی قنوت میں پڑھتے تھے۔
(د) یہ درست ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو دعا سکھائی ہے، یہ صبح کی نماز کی قنوت اور قنوت وتر دونوں کے بارے میں ہے اور برید نے یہ حدیث دو سندوں سے ذکر کی ہے۔ وباللہ التوفیق