(۳۱۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ سَعِیدٍ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَرَأَ ثَمَانِینَ آیَۃً مِنَ الْبَقَرَۃِ ، وَقَنَتَ بَعْدَ الرُّکُوعِ ، وَرَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی رَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ ، وَرَفَعَ صَوْتَہُ بِالدُّعَائِ حَتَّی سَمِعَ مَنْ وَرَائَ الْحَائِطِ۔ [حسن لغیرہ]
(٣١٤٩) ابوعثمان بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی تو انھوں نے سورة بقرہ کی اَسی آیات تلاوت کیں اور رکوع کے بعد قنوت کی اور اپنے ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ میں نے آپ (رض) کی بغلوں کی سفیدی دیکھی، آپ اونچی آواز سے دعا کر رہے تھے حتیٰ کہ دیوار کے اس طرف آدمی سن لیتا تھا۔