(۳۱۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنِی حَرَمِیُّ بْنُ حَفْصٍ الْقَسْمَلِیُّ حَدَّثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنِ {الَّذِینَ ہُمْ عَنْ صَلاَتِہِمْ سَاہُونَ} قَالَ: ((إِضَاعَۃُ الْوَقْتِ))۔
وَہَذَا الْحَدِیثُ إِنَّمَا یَصِحُّ مَوْقُوفًا۔
وَعِکْرِمَۃُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ قَدْ ضَعَّفَہُ یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ وَغَیْرُہُ مِنْ أَئِمَّۃِ الْحَدِیثِ۔ [منکر۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]
(٣١٦٤) عکرمہ بن ابراہیم اپنی سند سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے { الَّذِینَ ہُمْ عَنْ صَلاَتِہِمْ سَاہُونَ } [الماعون : ٥] ” ہلاکت ہے ان لوگوں کے لیے جو نماز سے غفلت برتتے ہیں “ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا : اس سے مراد وقت کا ضائع کردینا ہے۔