hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3191

.

سنن البيهقي

3191
Sunan Al Bayhaqi
(۳۱۹۱) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِی جُمُعَۃَ: حَبِیبِ بْنِ سِبَاعٍ ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَامَ الأَحْزَابِ صَلَّی الْمَغْرِبَ وَنَسِیَ الْعَصْرَ ، فَقَالَ لأَصْحَابِہِ: ((ہَلْ رَأَیْتُمُونِی صَلَّیْتُ الْعَصْرَ؟))۔ قَالُوا: لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ أَقَامَ الصَّلاَۃَ فَصَلَّی الْعَصْرَ ، وَنَقَضَ الأُولَی ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ۔ وَرُوِّینَا فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ صَلَّی الْعَصْرَ ثُمَّ صَلَّی الْمَغْرِبَ بَعْدَہَا فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ فَعَلَ ذَلِکَ فِی یَوْمٍ وَمَا رُوِّینَا عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی یَوْمٍ آخَرَ ، وَمَا رُوِّینَاہُ فِی حَدِیثِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِی سَعِیدٍ فِی یَوْمٍ آخَرَ۔(ق) وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِقَوْلِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: بَیْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ ۔بَیْنَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَوَقْتِ الْعِشَائِ ، فَیَکُونُ مُوَافِقًا لِرِوَایَۃِ جَابِرٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [منکر۔ اخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۳۵۴۲]
(٣١٩١) (ا) ابو جمعہ حبیب بن سباع (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خندق والے دن مغرب کی نماز پڑھی اور عصر کی نماز پڑھنا بھول گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) سے دریافت کیا کہ کیا تم نے مجھے عصر کی نماز پڑھتے دیکھا ہے ؟ انھوں نے عرض کیا : نہیں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موذن کو اذان دینے کا حکم دیا، پھر اقامت کے بعد عصر کی نماز پڑھائی، پہلی کو توڑ دیا، پھر مغرب کی نماز ادا کی۔
(ب) جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھی۔ پھر اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھی۔ اس روایت میں یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے اس طرح ایک دن کیا ہو اور سیدنا علی بن ابی طالب (رض) کسی دوسرے دن کے بارے میں روایت کرتے ہیں اور عبداللہ بن مسعود اور ابو سعید خدری (رض) کی احادیث کسی اور دن کے بارے میں ہیں۔ حضرت علی (رض) کے قول ” بین المغرب والعشا “ سے مراد غروب آفتاب اور عشا کے درمیان کا وقت ہے۔
اگر اس طرح مان لیں تو یہ حضرت جابر (رض) کی روایت کے موافق ہوگا۔ واللہ اعلم