(۳۲۰۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ غَیْلاَنَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ عَلَی امْرَأَتَیْنِ تُصَلِّیَانِ فَقَالَ: ((إِذَا سَجَدْتُمَا فَضُمَّا بَعْضَ اللَّحْمِ إِلَی الأَرْضِ، فَإِنَّ الْمَرْأَۃَ لَیْسَتْ فِی ذَلِکَ کَالرَّجُلِ))۔
[ضعیف۔ اخرجہ ابوداود فی المراسیل کما فی التلخیص ۱/ ۲۴۲]
(٣٢٠١) یزید بن ابی حبیب سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو عورتوں کے پاس سے گزرے جو نماز پڑھ رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا : جب تم سجدہ کرو تو اپنے جسم کے کچھ حصے کو زمین کے ساتھ ملا لیا کرو کیونکہ اس میں عورت مرد کے مشابہ نہیں ہوتی ہے۔