hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3273

.

سنن البيهقي

3273
Sunan Al Bayhaqi
(۳۲۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: تَخَلَّفْتُ یَوْمًا فِی عَلَفِ الرِّکَابِ ، فَدَخَلَ عَلَیَّ ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّی فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، فَقَالَ لِی: أَلَمْ تُکْسَ ثَوْبَیْنِ؟ قُلْتُ: بَلَی۔قَالَ: أَرَأَیْتَ لَوْ بَعَثْتُکَ إِلَی بَعْضِ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ أَکُنْتَ تَذْہَبُ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ؟ قُلْتُ: لاَ۔قَالَ: فَاللَّہُ أَحَقُّ أَنْ تَتَجَمَّلَ لَہُ أَمِ النَّاسُ؟ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَ عُمَرُ: مَنْ کَانَ لَہُ ثَوْبَانِ فَلْیُصَلِّ فِیہِمَا ، وَمَنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ إِلاَّ ثَوْبٌ فَلْیَتَّزِرْ بِہِ ، وَلاَ یَشْتَمِلْ کَاشْتِمَالِ الْیَہُودِ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٢٧٣) نافع بیان کرتے ہیں کہ ایک دن میں سواریوں کو چارہ ڈالنے کی وجہ سے پیچھے رہ گیا تو ابن عمر (رض) میرے پاس تشریف لائے اور میں ایک کپڑے میں نماز پڑھ رہا تھا۔ انھوں نے مجھے کہا : کیا تجھے دو کپڑے نہیں پہنائے گئے تھے ؟ میں نے عرض کیا : کیوں نہیں۔ انھوں نے فرمایا : تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر میں تمہیں اہل مدینہ میں سے کسی کے پاس بھیجوں تو کیا تم ایک ہی کپڑے میں چلے جاؤ گے ؟ میں نے کہا : نہیں۔ انھوں نے فرمایا : تو اللہ زیادہ حق دار ہے کہ اس کے لیے خوبصورتی اختیار کی جائے یا لوگ ؟ پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یا عمر (رض) نے فرمایا کہ جس کے پاس دو کپڑے ہوں تو وہ ان دونوں میں نماز پڑھے اور جس کے پاس صرف ایک ہی کپڑا ہو تو وہ اس کو کمر میں باندھ دے اور یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹے کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں۔