(۳۲۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: احْتَبَسْتُ لَہُ فِی عَلَفِ الرِّکَابِ۔وَذَکَرَ الْحَدِیثَ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَ قَالَ عُمَرُ وَأَکْثَرُ ظَنِّی أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لِیُصَلِّ أَحَدُکُمْ فِی ثَوْبَیْنِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ إِلاَّ ثَوْبًا وَاحِدًا فَلْیَتَّزِرْ بِہِ ، وَلاَ یَشْتَمِلِ اشْتِمَالَ الْیَہُودِ))۔
وَرَوَاہُ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ ہَکَذَا بِالشَّکِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۸]
(٣٢٧٤) نافع سے روایت ہے کہ میں سواریوں کی خدمت (چارہ وغیرہ ڈالنے) کی وجہ سے رک گیا۔۔۔ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یا حضرت عمر (رض) نے، راوی کہتے ہیں : میرا گمان یہ ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے ہر ایک دو کپڑوں میں نماز ادا کرے اور اگر صرف ایک کپڑا میسر ہو تو اسی کو باندھ لے اور یہودیوں کی طرح چادر نہ لپیٹے کہ ہاتھ باہر نہ نکل سکیں۔