(۳۲۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُخَرِّمِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَیْلَۃَ: یَحْیَی بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنِیبِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ فِی لِحَافٍ لاَ یَتَوَشَّحُ بِہِ ، وَنَہَی أَنْ یُصَلِّیَ الرَّجُلُ فِی سَرَاوِیلَ وَلَیْسَ عَلَیْہِ رِدَائٌ ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۵۱]
(٣٢٧٦) عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر اوڑھ کر نماز پڑھنے سے منع فرمایا کہ اس کا دائیں کنارہ بائیں کندھے پر اور بائیں کنارہ دائیں کندھے پر نہ ہو، اسی طرح آپ نے چادر کے بغیر صرف پاجامہ میں نماز پڑھنے سے بھی منع فرمایا ہے۔