(۳۳۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الصَّنْعَانِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْبَوْسِیُّ بِصَنْعَائَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّہُ کَرِہَ السَّدْلَ فِی الصَّلاَۃِ ، وَذَکَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَکْرَہُہُ۔
تَفَرَّدَ بِہِ بِشْرُ بْنُ رَافِعٍ۔(ج) وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔
وَرَوَی سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ رَجُلٍ لَمْ یُسَمِّہِ عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ الْوَادِعِیِّ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِرَجُلٍ قَدْ سَدَلَ ثَوْبَہُ فِی الصَّلاَۃِ فَأَخَذَ النَّبِیُّ -ﷺ- ثَوْبَہُ فَعَطَفَہُ عَلَیْہِ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔
[منکر۔ وقد مضی الکلام علیہ فی الحدیث ۳۳۰۷]
(٣٣١١) (ا) ابن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ وہ نماز میں کپڑا لٹکانے کو مکروہ خیال کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو ناپسند سمجھتے تھے۔
(ب) ابوعطیہ وادی سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک شخص کے پاس سے گزرے، اس نے نماز میں اپنے کپڑے کو دونوں طرف سے لٹکا رکھا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا کپڑا پکڑ کر اس کے اوپر لپیٹ دیا۔ یہ روایت منقطع ہے۔