hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3346

.

سنن البيهقي

3346
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا زَائِدَۃُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ شَقِیقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا نَتَکَلَّمُ فِی الصَّلاَۃِ وَیُسَلِّمُ بَعْضُنَا عَلَی بَعْضٍ ، وَیُوصِی أَحَدُنَا بِالْحَاجَۃِ - قَالَ - فَجِئْتُ ذَاتَ یَوْمٍ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- یُصَلِّی فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَلَمْ یَرُدَّ ، فَأَخَذَنِی مَا قَدُمَ وَمَا حَدُثَ ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یُحْدِثُ مِنْ أَمْرِہِ مَا یَشَائُ ، وَإِنَّہُ قَدْ أَحْدَثَ أَنْ لاَ تَکَلَّمُوا فِی الصَّلاَۃِ))۔ [صحیح لغیرہ۔ تقدیم فی الذی قبلہ]
(٣٣٤٦) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم نماز میں سلام، کلام اور ایک دوسرے سے ضرورت کی باتیں کرلیا کرتے تھے لیکن جب میں (حبشہ سے واپسی پر) ایک دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کہا، لیکن آپ نے سلام کا جواب نہ دیا۔ مجھے نئی اور پرانی باتوں کی فکر لاحق ہوئی۔ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا : اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے نیا حکم نازل فرما دیتا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ کا نیا حکم یہ ہے کہ نماز میں باتیں نہ کیا کرو۔