(۳۳۴۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ کَثِیرِ بْنِ شِنْظِیرٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: أَرْسَلَنِی النَّبِیُّ -ﷺ- فِی حَاجَۃٍ لَہُ ، فَجِئْتُ وَقَدْ قَضَیْتُہَا ، فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ وَہُوَ یُصَلِّی فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۱۵۹]
(٣٣٤٧) جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے کسی (ذاتی) کام کے لیے بھیجا تو میں کام پورا کر کے لوٹا۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا لیکن آپ نے جواب نہیں دیا۔ اس وقت آپ نماز پڑھ رہے تھے۔