(۳۳۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ النَّسَائِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا فُلَیْحٌ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ الْحَکَمِ السُّلَمِیُّ قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عُلِّمْتُ أُمُورًا مِنْ أُمُورِ الإِسْلاَمِ ، فَکَانَ فِیمَا عُلِّمْتُ أَنْ قِیلَ لِی إِذَا عَطَسْتَ فَاحْمَدِ اللَّہَ ، وَإِذَا عَطَسَ الْعَاطِسُ فَحَمِدَ اللَّہَ فَقُلْ یَرْحَمُکَ اللَّہُ - قَالَ فَبَیْنَا أَنَا قَائِمٌ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ فَحَمِدَ اللَّہَ فَقُلْتُ: یَرْحَمُکَ اللَّہُ رَافِعًا بِہَا صَوْتِی، فَرَمَانِی النَّاسُ بِأَبْصَارِہِمْ حَتَّی احْتَمَلَنِی ذَلِکَ فَقُلْتُ: مَا لَکُمْ تَنْظُرُونَ إِلَیَّ بِأَعْیُنٍ شُزْرٍ؟ قَالَ فَسَبَّحُوا، فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ -ﷺ الصَّلاَۃَ قَالَ: ((مَنِ الْمُتَکَلِّمُ؟))۔قِیلَ: ہَذَا الأَعْرَابِیُّ فَدَعَانِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((إِنَّمَا الصَّلاَۃُ لِقِرَائَ ۃِ الْقُرْآنِ وَذِکْرِ اللَّہِ ، فَإِذَا کُنْتَ فِیہَا فَلْیَکُنْ ذَلِکَ شَأْنَکَ))۔فَمَا رَأَیْتُ مُعَلَّمًا قَطُّ أَرْفَقَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٣٥٠) سیدنا معاویہ بن حکم سلمی (رض) سے روایت ہے کہ جب میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اسلام کے بہت سے احکام سکھائے، یعنی جب تو چھینک مارے تو الحمد للہ کہہ اور جب کوئی اور چھینک مارے وہ الحمد للہ کہے اور تو یرحمک اللہ کہہ۔ ایک مرتبہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ نماز میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک آدمی نے چھینک ماری، اس نے الحمد للہ کہا تو میں نے اونچی آواز میں یرحمک اللہ کہا، لوگ میری طرف گھورنے لگے حتیٰ کہ مجھے یہ کہنا پڑا کہ تمہیں کیا ہوا ہے، مجھے ایسی نظروں سے دیکھ رہے ہو ؟ تو انھوں نے سبحان اللہ کہا۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کی تو پوچھا : کلام کرنے والا کون آدمی تھا ؟ آپ کو بتایا گیا کہ یہ دیہاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلا کر فرمایا : نماز میں صرف تلاوت قرآن اور ذکر الٰہی ہوتا ہے، لہٰذا جب تم نماز میں ہو تو صرف تلاوت اور ذکر ہی کیا کرو۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بڑھ کر مشفق و مہربان معلم کسی اور کو نہیں دیکھا۔