hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 336

.

سنن البيهقي

336
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَبُو سَعِیدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَہْمِ أَخْبَرَنِی الْوَلِیدُ بْنُ حَسَّانَ الثَّوْرِیُّ: أَنَّہُ قَرَأَ الْقُرْآنَ عَلَی أَبِی مُحَمَّدٍ: یَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ یَزِیدَ الْحَضْرَمِیِّ وَکَانَ عَالِمًا بِوُجُوہِ الْقِرَائَ اتِ وَذَکَرَ فِیہَا {وَأَرْجُلَکُمْ} مُنْتَصِبَ اللاَّمِ۔ (ت)وَبَلَغَنِی عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ یَزِیدَ التَّیْمِیِّ أَنَّہُ کَانَ یَقْرَؤُہَا نَصْبًا۔ وَعَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَامِرٍ الْیَحْصُبِیِّ وَعَنْ عَاصِمٍ بِرِوَایَۃِ حَفْصٍ وَعَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَیَّاشٍ بِرِوَایَۃِ الأَعْشَی وَعَنِ الْکِسَائِیِّ کُلُّ ہَؤُلاَئِ نَصَبُوہَا وَمَنْ خَفَضَہَا فَإِنَّمَا ہُوَ لِلْمُجَاوَرَۃِ۔ قَالَ الأَعْمَشُ: کَانُوا یَقْرَئُ ونَہَا بِالْخَفْضِ وَکَانُوا یَغْسِلُونَ۔ [صحیح]
(٣٣٧) (الف) ولید بن حسان ثوری نے ابو محمد یعقوب بن اسحاق بن یزید حضرمی پر قرآن پڑھا اور وہ قرآن کی قراءت وں کے عالم تھے، انھوں نے بھی { وَأَرْجُلَکُمْ } کو منصوب پڑھا ہے۔
(ب) ابراہیم بن یزید تیمی بھی اس کو منصوب پڑھا کرتے تھے۔
(ج) کسائی فرماتے ہیں کہ تمام نحوی اس کو منصوب پڑھا کرتے تھے اور جس نے اس کو مجرور پڑھا ہے وہ قریب ہونے کی بنا پر پڑھا ہے۔
(د) اعمش فرماتے ہیں : وہ اسے مجرور پڑھتے تھے اور پاؤں دھوتے تھے۔