hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3386

.

سنن البيهقي

3386
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۸۶) أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ شَاذَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ: أَیُّمَا رَجُلٍ دَخَلَ فِی الصَّلاَۃِ فَأَصَابَہُ رِزٌّ فِی بَطْنِہِ أَوْ قَیْئٌ أَوْ رُعَافٌ ، فَخَشِیَ أَنْ یُحْدِثَ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ الإِمَامُ ، فَلْیَجْعَلْ یَدَہُ عَلَی أَنْفِہِ ، فَإِنْ کَانَ یُرِیدُ أَنْ یَعْتَدَّ بِمَا قَدْ مَضَی فَلاَ یَتَکَلَّمْ حَتَّی یَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ یُتِمُّ مَا بَقِیَ ، فَإِنْ تَکَلَّمَ فَلْیَسْتَقْبِلْ ، وَإِنْ کَانَ قَدْ تَشَہَّدَ وَخَافَ أَنْ یُحْدِثَ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ الإِمَامُ فَلْیُسَلِّمْ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُہُ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ بِبَعْضِ مَعْنَاہُ۔ وَالْحَارِثُ الأَعْوَرُ ضَعِیفٌ وَعَاصِمُ بْنُ ضَمْرَۃَ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ ثَالِثٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَفِیہِ أَیْضًا ضَعْفٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(٣٣٨٦) سیدنا علی (رض) بیان کرتے ہیں کہ جو شخص نماز پڑھ رہا ہو اور اسے پیٹ میں گڑبڑ محسوس ہو یا قے آئے یا نکسیر پھوٹ پڑے اور اسے ڈر ہو کہ وہ امام کے سلام پھیرنے سے پہلے بےوضو ہوجائے گا تو اسے چاہیے کہ وہ اپنا ہاتھ اپنی ناک پر رکھ لے (اور چلا جائے) ۔ پھر وضو کر کے اگر وہ چاہے تو اسی پر بنا کرے اگر اس نے کلام نہ کیا ہو یعنی وہ نماز نہ لوٹائے جو گزر چکی ہے۔ پھر باقی نماز مکمل کرے اور اگر وہ اس دوران کلام وغیرہ کرلے تو نئے سرے سے شروع کرے اور اگر تشہد میں بیٹھ چکا ہے اور اسے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے وضو ٹوٹنے کا خط رہے تو وہ (پہلے ہی) سلام پھیر لے اس کی نماز ہوگئی۔