hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3387

.

سنن البيهقي

3387
Sunan Al Bayhaqi
(۳۳۸۷) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: مَنْ وَجَدَ فِی بَطْنِہِ رِزًّا أَوْ کَانَ فِی بَطْنِہِ بَوْلٌ ، فَلْیَجْعَلْ ثَوْبَہُ عَلَی أَنْفِہِ ثُمَّ لِیَنْفَتِلْ وَلْیَتَوَضَّأْ ، وَلاَ یُکَلِّمْ أَحَدًا فَإِنْ تَکَلَّمَ اسْتَأْنَفَ۔ وَفِی کُلِّ ہَذَا إِنْ صَحَّ دِلاَلَۃٌ عَلَی جَوَازِ الاِنْصِرَافِ بِالرِّزِّ قَبْلَ خُرُوِجِ الْحَدَثِ ثُمَّ الْبِنَائِ عَلَی مَا مَضَی مِنَ الصَّلاَۃِ۔(ت) وَرُوِیَ مِثْلُ ذَلِکَ أَیْضًا عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]
(٣٣٨٧) (ا) سیدنا علی (رض) بیان کرتے ہیں کہ جو آدمی دوران نماز اپنے پیٹ میں کوئی گڑ بڑ یا پیشاب کی حاجت محسوس کرے تو وہ اپنا کپڑا ناک پر رکھے اور باہر نکل جائے اور وضو کرے، اس دوران کسی سے بات نہ کرے، اگر بات کرلے تو پھر نئے سرے سے نماز پڑھے۔
(ب) یہ احادیث اگر صحیح ہوں تو ان میں اس بات کی دلیل ہے کہ اگر نماز میں گڑبڑ محسوس ہو تو حدث لاحق ہونے سے پہلے نماز سے نکل جائے اور وضو کر کے اسی پر بنا کرنا جائز ہے۔