۳۴۰۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّہُ سَلَّمَ عَلَی رَجُلٍ وَہُوَ یُصَلِّی فَرَدَّ عَلَیْہِ الرَّجُلُ کَلاَمًا فَقَالَ: إِذَا سُلِّمَ عَلَی أَحَدِکُمْ وَہُوَ یُصَلِّی فَلاَ یَتَکَلَّمْ ، وَلَکِنْ یُشِیرُ بِیَدِہِ۔
[صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۳۴۹۵]
(٣٤٠٤) نافع سیدنا ابن عمر (رض) سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک آدمی کو سلام کہا اور وہ نماز پڑھ رہا تھا۔ اس آدمی نے سلام کا جواب الفاظ کے ساتھ دیا تو انھوں نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے مسلمان بھائی کو سلام کرے اور وہ نماز پڑھ رہا ہو تو وہ کلام نہ کرے بلکہ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرلے۔