(۳۴۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنَا مَکِّیٌّ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ أُنْبِئْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ قَدِمْتُ عَلَیْہِ مِنَ الْحَبَشَۃِ أُسَلِّمُ عَلَیْہِ ، فَوَجَدْتُہُ قَائِمًا یُصَلِّی ، فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ ، فَأَوْمَأَ بِرَأْسِہِ۔وَکَانَ مُحَمَّدٌ یَأْخُذُ بِہِ۔ ہَذَا ہُوَ الْمَحْفُوظُ مُرْسَلٌ۔ [ضعیف۔ رجالہ ثقات لکنہ منقطع]
(٣٤٠٨) محمد بیان کرتے ہیں کہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : میں جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس حبشہ سے واپسی پر آیا تو میں آپ کو سلام کرنے گیا تو آپ کو نماز پڑھتے پایا، میں نے سلام کہہ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کے ساتھ اشارہ کیا۔