(۳۴۰۹) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو یَعْلَی التُّوزِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: لَمَّا قَدِمْتُ مِنَ الْحَبَشَۃِ أَتَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- وَہُوَ یُصَلِّی ، فَسَلَّمْتُ عَلَیْہِ فَأَوْمَأَ بِرَأْسِہِ۔تَفَرَّدَ بِہِ أَبُو یَعْلَی: مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ التُّوزِیُّ۔ [ضعیف]
(٣٤٠٩) سیدنا عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ میں جب حبشہ سے واپس آیا تو میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے آپ کو سلام کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر سے اشارہ کر کے جواب دیا۔