(۳۴۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْخِرَقِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَلِیفَۃَ وَسَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((بَیْنَمَا أَنَا أُصَلِّی إِذِ اعْتَرَضَ لِی شَیْطَانٌ فَأَخَذْتُہُ فَخَنَقْتُہُ ، فَلَوْلاَ دَعْوَۃُ أَخِی سُلَیْمَانَ لأَوْثَقْتُہُ فِی بَعْضِ ہَذِہِ السَّوَارِی حَتَّی یَرَاہُ النَّاسُ أَوْ تَرَوْنَہُ))۔ وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الْکُسُوفِ قَالَ: ((إِنِّی رَأَیْتُ الْجَنَّۃَ أَوْ أُرِیتُ الْجَنَّۃَ فَتَنَاوَلْتُ مِنْہَا عُنْقُودًا))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۴۹]
(٣٤٢٧) (ا) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک دفعہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ ایک شیطان مجھ سے جھگڑنے لگا ، میں نے اس کو پکڑ کر اس کا گلا دبایا۔ اگر میرے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی دعا نہ ہوتی تو میں اس کو کسی ستون کے ساتھ باندھ دیتا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے یا تم اس کو دیکھ پاتے۔
(ب) ابن عباس (رض) کی حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کسوف کے بارے میں ہے کہ میں نے جنت دیکھی یا فرمایا : مجھے جنت دکھلائی گئی تو میں اس سے ایک خوشہ لینے لگا تھا۔