(۳۴۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ الْغَازِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: ہَبَطْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ ثَنِیَّۃِ أَذَاخِرَ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَصَلَّی إِلَی جِدَارٍ ، فَاتَّخَذَہُ قِبْلَۃً وَنَحْنُ خَلْفَہُ ، فَجَائَ تْ بُہْمَۃٌ لِتَمُرُّ بَیْنَ یَدَیْہِ ، فَمَا زَالَ یُدَارِیہَا حَتَّی لَصَقَ بَطْنَہُ بِالْجِدَارِ وَمَرَّتْ مِنْ وَرَائِہِ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۷۰۸]
(٣٤٥١) عمرو بن شعیب (رح) اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اذاخر (مدینہ کے درمیان ایک مقام) گھاٹی سے اترے، نماز کا وقت ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیوار کو سترہ بنا کر اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی۔ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے اتنے میں بکری کا ایک بچہ آیا جو آپ کے سامنے سے گزرنے لگا تو آپ نے اسے روکا حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے پیٹ کو دیوار سے لگا دیا تو وہ آپ کے پیچھے سے گزر گیا۔