hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3459

.

سنن البيهقي

3459
Sunan Al Bayhaqi
(۳۴۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یُعَرِّضُ رَاحِلَتَہُ فَیُصَلِّی إِلَیْہَا ، قُلْتُ: أَفَرَأَیْتَ إِذَا ذَہَبَتِ الرِّکَابُ؟ قَالَ: کَانَ یَأْخُذُ الرَّحْلَ فَیَعْدِلُہُ فَیُصَلِّی إِلَی آخِرَتِہِ أَوْ قَالَ مُؤَخِّرَتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیِّ وَزَادَ فِیہِ: وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَفْعَلُہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۸۵]
(٣٤٥٩) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی سواری چوڑائی میں بٹھاتے۔ پھر اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے۔ میں نے عرض کیا : جب اونٹ چل رہے ہوتے تو آپ کیا کرتے ؟ انھوں نے فرمایا کہ پالان کی لکڑی کو سامنے سیدھا رکھتے اور اس کی پچھلی لکڑی کی طرف نماز پڑھتے۔
(ب) ایک دوسری روایت میں اضافہ ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بھی ایسا کیا کرتے تھے۔