hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3495

.

سنن البيهقي

3495
Sunan Al Bayhaqi
(۳۴۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی وَأَبُو مُسْلِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ: کُنْتُ أَنَامُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرِجْلاَی فِی قِبْلَتِہِ ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِی فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ ، فَإِذَا قَامَ بَسَطْتُہُمَا - قَالَتْ - وَالْبُیُوتُ یَوْمَئِذٍ لَیْسَ فِیہَا مَصَابِیحُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۷۵]
(٣٤٩٥) ام المومنین زوجہ رسول عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سو رہی ہوتی اور میری ٹانگیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قبلہ کی طرف ہوتی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو مجھے اشارہ فرما دیتے، میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوتے تو میں پھر انھیں پھیلا لیتی۔ فرماتی ہیں : ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔