(۳۴۹۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ: کُنْتُ مُعْتَرِضَۃٌ فِی قِبْلَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَیُصَلِّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا أَمَامَہُ إِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ قَالَ : تَنَحَّیْ ۔
وَقَالَ عُرْوَۃُ عَنْ عَائِشَۃَ: فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ أَیْقَظَنِی وَأَوْتَرْتُ۔ وَذَلِکَ أَصَحُّ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود۷۱۱]
(٣٤٩٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قبلہ کی طرف لیٹی ہوتی تھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے تھے۔ جب آپ وتر پڑھنا چاہے تو فرماتے : اے عائشہ ! ایک طرف ہوجا۔
(ب) ایک اور روایت میں حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے جگاتے اور میں بھی وتر پڑھتی تھی۔