(۳۵۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَہُ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ: جِئْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ یَوْمَ عَرَفَۃَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی بِالنَّاسِ وَنَحْنُ عَلَی أَتَانٍ لَنَا ، فَمَرَرْنَا بِبَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْنَا عَنْہَا ، وَتَرَکْنَاہَا تَرْتَعُ وَلَمْ یَقُلْ لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- شَیْئًا۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔
[صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۰۴۔ لیس عند مسلم قولہ انا وفضل بن عباس]
(٣٥٠٠) حضرت عبیداللہ بن عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) فرمایا کہ میں اور فضل بن عباس عرفہ کے دن آئے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے اور ہم اپنی گدھی پر سوار ہو کر آئے تھے۔ ہم صف سے کچھ حصہ کے سامنے سے گزر گئے۔ پھر اس سے اتر کر اس کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کچھ بھی نہیں کہا۔