(۳۵۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الْعَطَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: زَارَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَبَّاسًا فِی بَادِیَۃٍ لَنَا وَلَنَا کُلَیْبَۃٌ وَحِمَارَۃٌ تَرْعَی فَصَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعَصْرَ وَہُمَا بَیْنَ یَدَیْہِ لَمْ تُؤَخَّرَا وَلَمْ تُزْجَرَا۔
[ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۷۱۸]
(٣٥٠٨) حضرت فضل بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم جنگل میں تھے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) کے ہمراہ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہماری ایک کتیا اور گدھی چر رہی تھی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز پڑھی اور وہ دونوں آپ کے سامنے پھرتی ہیں۔ آپ نے نہ تو انھیں ہٹایا اور نہ ہی ڈانٹ ڈپٹ کی۔