(۳۵۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا وَکِیعٌ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ قَالَ: دَخَلَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَنَحْنُ رَافِعِی أَیْدِینَا فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ : ((مَا لِی أَرَاکُمْ رَافِعِیْ أَیْدِیکُمْ کَأَنَّہَا أَذْنَابُ خَیْلِ شُمُسٍ؟ اسْکُنُوا فِی الصَّلاَۃِ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الأَشَجِّ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٥٢١) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم اس وقت نماز میں ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہیں کیا دیکھ رہا ہوں کہ تم نے شریر گھوڑوں کی دموں کی طرح ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ نماز میں سکون اختیار کیا کرو۔