hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3533

.

سنن البيهقي

3533
Sunan Al Bayhaqi
(۳۵۳۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوالْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَلُّوَیْہِ الدَّقْاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہِرِ بْنِ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنِی أَخِی زَیْدُ بْنُ سَلاَّمٍ أَنَّہُ سَمِعَ جَدَّہُ أَبَا سَلاَّمٍ یَقُولُ حَدَّثَنِی الْحَارِثُ الأَشْعَرِیُّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہَ -ﷺ- : ((إِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَوْحَی إِلَی یَحْیَی بْنِ زَکَرِیَّا فَقَامَ فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ اللَّہَ أَمَرَکُمْ بِالصَّلاَۃِ ، وَإِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ یُصَلِّی اسْتَقْبَلَہُ اللَّہُ بِوَجْہِہِ فَلاَ یَصْرِفُ وَجْہَہُ عَنْہُ حَتَّی یَکُونَ الْعَبْدُ ہُوَ الَّذِی یَصْرِفُ وَجْہَہُ عَنْہُ))۔ وَرَوَاہُ أَبُو تَوْبَۃَ عَنْ مُعَاوِیَۃَ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : ((فَإِذَا نَصَبْتُمْ وُجُوہَکُمْ فَلاَ تَلْتَفِتُوا))۔ وَرَوَاہُ یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ وَقَالَ : ((فَإِذَا قُمْتُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَلاَ تَلْتَفِتُوا))۔ [صحیح۔ اخرجہ الترمذی ۲۸۶۳]
(٣٥٣٣) (ا) حارث اشعری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے حضرت یحییٰ بن زکریا (علیہ السلام) پر وحی نازل کی تو انھوں نے کھڑے ہو کر اللہ کی تعریف کی اور اس کی ثنا بیان کی۔ پھر فرمایا : اللہ نے تمہیں نماز کا حکم دیا ہے اور آدمی جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے، لہٰذا کوئی بھی اپنے چہرے کو اس سے نہ پھیرے۔ جب بندہ چہرہ پھیر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس سے اپنی توجہ ہٹا لیتا ہے۔
(ب) یہ روایت ابوتوبہ نے معاویہ کے واسطے سے بیان کی ہے۔ اس میں ہے کہ جب تم اپنے چہروں کو (قبلہ کی طرف) سیدھا کرلو تو پھر ادھر ادھر مت دیکھو۔
(ج) یہی روایت یحییٰ بن ابی کثیر زید بن سلام کے واسطے سے بیان کرتے ہیں کہ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوجاؤ تو ادھر ادھر مت جھانکو۔