(۳۵۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمِہْرَانِیُّ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ: حَامِدُ بْنُ الرَّفَّائِ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ أَبُو زَیْدٍ الأَنْصَارِیُّ فَذَکَرَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: کَانَ یَلْتَفِتُ فِی الصَّلاَۃِ حَتَّی نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ} فَنَکَّسَ رَأْسَہُ وَوَصَفَ لَنَا أَبُو زَیْدٍ۔ [منکر۔ اخرجہ الحاکم ۲/ ۳۹۳]
(٣٥٤٠) ایک دوسری سند سے انھوں نے یہ حدیث ذکر کی مگر اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ادھر ادھر دیکھ لیا کرتے تھے، جب یہ آیت کریمہ نازل ہوئی : { قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ } [المومنون : ١-٢] تو آپ نے اپنا سر جھکا لیا۔ راوی کہتے ہیں : ابو زید (رح) نے ہمیں سر جھکا کر دکھایا۔