(۳۵۴۲) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو سَعِیدٍ: أَحْمَدُ بْنُ یَعْقُوبَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو شُعَیْبٍ الْحَرَّانِیُّ أَخْبَرَنِی أَبِی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا صَلَّی رَفَعَ بَصَرَہُ إِلَی السَّمَائِ فَنَزَلَتْ {الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ} [المؤمنون: ۲] فَطَأْطَأَ رَأْسَہُ۔
وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ مُرْسَلاً ، وَہَذَا ہُوَ الْمَحْفُوظُ۔ [منکر۔ تقدم فی الذی قبلہ]
(٣٥٤٢) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تو اپنی نظر کو آسمان کی طرف اٹھالیتے پھر یہ آیت نازل ہوئی :{ الَّذِینَ ہُمْ فِی صَلاَتِہِمْ خَاشِعُونَ } [المؤمنون : ٢] ” جو لوگ اپنی نمازوں میں خشوع و خضوع کا خیال رکھتے ہیں۔ “ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر مبارک جھکا لیا۔