(۳۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی بَصْرَۃَ الْغِفَارِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ: مَسْحُ الْحَصَی وَاحِدَۃٌ وَأَنْ لاَ أَفْعَلَہَا أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ مِائَۃِ نَاقَۃٍ سُودِ الْحَدَقِ۔
وَرَوَاہُ مُجَاہِدٌ عَنْ أَبِی ذَرٍّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی مَسْحِ الْحَصَی وَاحِدَۃً ، وَقِیلَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ أَبِی ذَرٍّ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَوَّی الْحَصَی بِنَعْلَیْہِ قَبْلَ الدُّخُولِ فِی الصَّلاَۃِ۔[صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ۴۶۹]
(٣٥٤٩) (ا) سیدنا ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ کنکریوں کو ہٹانا ایک بار ہی جائز ہے اور اگر میں ایک بار بھی نہ کروں تو یہ مجھے سیاہ آنکھ کی پتلی والی سو اونٹنیوں سے زیادہ محبوب ہے۔
(ب) مجاہد سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کنکریوں کو ہٹانے کے بارے میں روایت نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : صرف ایک بار ہٹانا جائز ہے۔
(ج) عثمان بن عفان (رض) کے واسطہ سے ہمیں روایت بیان کی گئی کہ وہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنے جوتوں کے ساتھ کنکریاں برابر کردیا کرتے تھے۔