(۳۵۷۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَۃَ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حُصَیْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یِسَافٍ قَالَ: قَدِمْتُ الرَّقَّۃَ فَقَالَ لِی بَعْضُ أَصْحَابِی ہَلْ لَکَ فِی رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ-؟ قَالَ قُلْتُ: غَنِیمَۃٌ فَدَفَعْنَا إِلَی وَابِصَۃَ بْنِ مَعْبَدٍ فَقُلْتُ لِصَاحِبِی: نَبْدَأُ فَنَنْظُرُ إِلَی دَلِّہِ فَإِذَا عَلَیْہِ قَلَنْسُوَۃٌ لاَطِیَۃٌ ذَاتُ أُذُنَیْنِ وَبُرْنُسُ خَزٍّ أَغْبَرُ ، وَإِذَا ہُوَ مُعْتَمِدٌ عَلَی عَصًا فِی صَلاَتِہِ ، فَقُلْنَا لَہُ بَعْدَ أَنْ سَلَّمْنَا فَقَالَ: حَدَّثَتْنِی أُمُّ قَیْسٍ بِنْتُ مِحْصَنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا أَسَنَّ وَحَمَلَ اللَّحْمَ اتَّخَذَ عَمُودًا فِی مُصَلاَّہُ یَعْتَمِدُ عَلَیْہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحاکم ۱/ ۳۹۷]
(٣٥٧١) ہلال بن یساف بیان کرتے ہیں کہ میں رقہ (شام کے ایک شہر) گیا، میرے بعض دوستوں نے کہا : کیا تم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی صحابی کو دیکھنا چاہتے ہو ؟ میں نے کہا : یہ تو بڑی سعادت ہے۔ ہم وابصہ (رض) کے پاس گئے۔ میں نے اپنے دوست سے کہا : سب سے پہلے ہم ان کی ظاہری صورت و سیرت کا دیدار کریں گے۔ ہم نے دیکھا کہ وہ ایک ایسی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ جو سر سے چپکی ہوئی تھی، اس کے دو کنارے تھے اور وہ اون کی بنی ہوئی خاکی رنگ کی ٹوپی بھی پہنے ہوئے تھے اور انھوں نے نماز کے دوران لاٹھی پر ٹیک لگائی ہوئی تھی۔ ہم نے انھیں سلام کہنے کے بعد اس سے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : ام قیس بنت محصن (رض) نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عمر رسیدہ اور بھاری جسم والے ہوگئے تھے تو انھوں نے اپنی جائے نماز کے پاس ایک ستون بنوایا، آپ (نماز کے دوران) اس کا سہارا لیتے تھے۔