hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3613

.

سنن البيهقي

3613
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ قَالَ سُفْیَانُ وَحَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ہُلْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَنْصَرِفُ مَرَّۃً عَنْ یَمِینِہِ، وَمَرَّۃً عَنْ یَسَارِہِ، وَیَضَعُ إِحْدَی یَدَیْہِ عَلَی الأُخْرَی۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ: فَإِنْ لَمْ یَکُنْ لَہُ حَاجَۃٌ فِی نَاحِیَۃٍ ، وَکَانَ یَتَوَجَّہُ مَا شَائَ أَحْبَبْتُ أَنْ یَکُونَ تَوَجُّہُہُ عَنْ یَمِینِہِ لِمَا کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یُحِبُّ مِنَ الْمَیَامِنِ غَیْرَ مُضَیِّقٍ عَلَیْہِ فِی شَیْئٍ مِنْ ذَلِکَ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَقَدْ مَضَی خَبَرُ عَائِشَۃَ فِی اسْتِحْبَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- التَّیَامُنَ فِی شَأْنِہِ کُلِّہِ۔[صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الترمذی ۳۰۱]
(٣٦١٣) (ا) قبیصہ بن ہلب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے کبھی داہنی جانب پھرتے اور کبھی بائیں جانب اور اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے پر رکھتے تھے۔
(ب) امام شافعی (رح) بیان کرتے ہیں : اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کسی ایک طرف کوئی حاجت نہ ہوتی تو جدھر چاہتے پھرجاتے ۔ میں یہ خیال کرتا ہوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا پھرنا داہنی طرف ہوتا ہوگا کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داہنی طرف کو پسند فرماتے تھے جب تک کہ کسی چیز میں کوئی تنگی یا مشکل نہ ہوتی۔
(ج) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : حضرت عائشہ (رض) کی روایت گزر چکی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہر اچھے کام میں داہنی طرف کو پسند کرتے تھے۔