(۳۶۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ: إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: کَانَ أَمِیرٌ مِنَ الأُمَرَائِ یُؤَخِّرُ الصَّلاَۃَ ، فَسَأَلَتُ أَبَا ذَرٍّ فَضَرَبَ فَخِذِی فَقَالَ: سَأَلْتُ خَلِیلِی یَعْنِیَّ النَّبِیَّ -ﷺ- فَضَرَبَ فَخِذِی فَقَالَ : ((صَلِّ الصَّلاَۃَ لِمِیقَاتِہَا ، فَإِنْ أَدْرَکْتَ فَصَلِّ مَعَہُمْ ، وَلاَ تَقُلْ إِنِّی قَدْ صَلَّیْتُ فَلَنْ أُصَلِّیَ مَعَہُمْ))۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۶۴۸]
(٣٦٣٦) حضرت عبداللہ بن صامت (رح) بیان فرماتے ہیں کہ امراء میں سے ایک شخص نماز کو مؤخر کر کے ادا کرتا تھا۔ میں نے ابو ذر (رض) سے پوچھا تو انھوں نے میری ران پر ہاتھ مارا اور فرمایا : میں نے اپنے خلیل یعنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری ران پر ہاتھ مار کر فرمایا : نماز کو اس کے وقت پر ادا کر، اس کے بعد اگر تو لوگوں کو نماز پڑھتے ہوئے پالے تو ان کے ساتھ بھی پڑھ لے اور یہ نہ کہہ کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے۔ اب میں تمہارے ساتھ نماز نہیں پڑھوں گا۔