hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3637

.

سنن البيهقي

3637
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی أَیُّوبُ السَّخْتِیَانِیُّ عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ قَالَ: أَخَّرَ عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ زِیَادٍ الصَّلاَۃَ ، فَلَقِیتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الصَّامِتِ فَسَأَلْتُہُ ، فَضَرَبَ فَخِذِی وَقَالَ: سَأَلْتُ خَلِیلِی أَبَا ذَرٍّ فَضَرَبَ فَخِذِی، وَقَالَ: سَأَلْتُ خَلِیلِی یَعْنِی النَّبِیَّ -ﷺ- فَضَرَبَ فَخِذِی فَقَالَ: ((صَلِّ الصَّلاَۃَ لِمِیقَاتِہَا، فَإِنْ أَدْرَکْتَ فَصَلِّ مَعَہُمْ ، وَلاَ تَقُلْ إِنِّی قَدْ صَلَّیْتُ فَلاَ أُصَلِّی))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ إِسْمَاعِیلَ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ أَیُّوبَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٣٦٣٧) حضرت ابوعالیہ (رح) بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبیداللہ بن زیاد (رح) نے نماز موخر کر کے ادا کی تو میں حضرت عبداللہ بن صامت (رح) سے ملا، انھوں نے میری ران پر ہاتھ مار کر فرمایا : میں نے اپنے خلیل حضرت ابوذر (رض) سے یہ سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے اپنے خلیل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کو اس کے وقت پر ادا کر، اگر تو جماعت کو پالے تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لے اور یہ نہ کہہ کہ میں نے نماز پڑھ لی ہے اب نہیں پڑھتا۔