hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3654

.

سنن البيهقي

3654
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۵۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُہْلُولٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ أَخْبَرَنِی حُسَیْنُ بْنُ ذَکْوَانَ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ مَوْلَی مَیْمُونَۃَ قَالَ: أَتَیْتُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ یَوْمٍ وَہُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاَطِ وَالنَّاسُ فِی صَلاَۃِ الْعَصْرِ فَقُلْتُ: أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّاسُ فِی الصَّلاَۃِ۔ قَالَ: إِنِّی قَدْ صَلَّیْتُ ، إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((لاَ صَلاَۃَ مَکْتُوبَۃً فِی یَوْمٍ مَرَّتَیْنِ))۔ قَالَ عَلِیٌّ: تَفَرَّدَ بِہِ الْحُسَیْنُ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَمَحْمُولٌ عَلَی أَنَّہُ قَدْ کَانَ صَلاَّہَا فِی جَمَاعَۃٍ فَلَمْ یُعِدْہَا ، وَقَوْلُہُ : لاَ صَلاَۃَ مَکْتُوبَۃً فِی یَوْمٍ مَرَّتَیْنِ ۔ أَیْ کِلْتَاہُمَا عَلَی وَجْہِ الْفَرْضِ وَیَرْجِعُ ذَلِکَ عَلَی أَنَّ الأَمْرَ بِإِعَادَتِہَا اخْتِیَارٌ أَوْ لَیْسَ بِحَتْمٍ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
(٣٦٥٤) (ا) حضرت میمونہ (رض) کے آزاد کردہ غلام حضرت سلیمان (رض) بیان فرماتے ہیں کہ میں مدینہ کے قریب بلاط نامی مقام میں حضرت ابن عمر (رض) کے پاس آیا، آپ بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ عصر کی نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے عرض کیا : اے ابوعبدالرحمن ! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور آپ بیٹھے ہوئے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : میں نماز پڑھ چکا ہوں اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایک دن میں فرض نماز دو بار نہ پڑھو۔
(ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : یہ روایت اگر صحیح ہو تو اس کو اس پر محمول کیا جائے گا کہ اگر وہ نماز کو جماعت کے ساتھ ادا کرچکا ہو تو دوبارہ نہ پڑھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان کہ ایک دن میں ایک فرض نماز دو بار نہ پڑھی جائے کا مطلب یہ ہوگا کہ ان دونوں کو فرض سمجھتے ہوئے نہ پڑھے اور اصل بات یہ ہے کہ نماز کے اعادہ کا حکم اختیاری ہے حتمی نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم