hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3689

.

سنن البيهقي

3689
Sunan Al Bayhaqi
(۳۶۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ قَالَ: قُمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃً ، فَقَامَ فَقَرَأَ سُورَۃَ الْبَقَرَۃِ ، لاَ یَمُرُّ بِآیَۃِ رَحْمَۃٍ إِلاَّ وَقَفَ فَسَأَلَ ، وَلاَ یَمُرُّ بِآیَۃِ عَذَابٍ إِلاَّ وَقَفَ فَتَعَوَّذَ - قَالَ - ثُمَّ رَکَعَ بِقَدْرِ قِیَامِہِ یَقُولُ فِی رُکُوعِہِ : ((سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃِ))۔ ثُمَّ سَجَدَ بِقَدْرِ قِیَامِہِ ، ثُمَّ قَالَ فِی سُجُودِہِ مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ بِآلِ عِمْرَانَ ، ثُمَّ قَرَأَ سُورَۃً سُورَۃً۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۸۷۳]
(٣٦٨٩) حضرت عوف بن مالک اشجعی (رض) سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قیام کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیام میں سورة بقرۃ پڑھی، جب رحمت والی آیت سے گذرتے تو رک کر اللہ سے رحمت کا سوال کرتے اور عذاب والی آیت سے گزرتے تو رک کر اللہ سے پناہ مانگتے۔ پھر قیام کے برابر رکوع کرتے اور رکوع میں پڑھتے : سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوتِ وَالْمَلَکُوتِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْعَظَمَۃ، ” پاک ہے، بہت غلبے، بڑی بادشاہت، بڑائی اور عظمت والا ہے۔ “ پھر اپنے قیام کے برابر سجدہ کرتے اور اپنے سجدوں میں بھی اسی طرح دعا پڑھتے، پھر کھڑے ہوئے اور (دوسری رکعت میں) آل عمران کی قراءت کی پھر ایک ایک سورت پڑھی۔