(۳۶۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِی عَائِشَۃَ قَالَ: کَانَ رَجُلٌ یُصَلِّی فَوْقَ بَیْتِہِ ، فَکَانَ إِذَا قَرَأَ {أَلَیْسَ ذَلِکَ بِقَادِرٍ عَلَی أَنْ یُحْیِیَ الْمَوْتَی} [القیامۃ: ۴۰] قَالَ: سُبْحَانَکَ فَبَلَی۔ فَسَأَلُوہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ: سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۸۸۴]
(٣٦٩٢) حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ (رض) بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنے گھر کی چھت پر نماز پڑھ رہا تھا۔ جب اس نے { أَلَیْسَ ذَلِکَ بِقَادِرٍ عَلٰی أَنْ یُحْیِیَ الْمَوْتٰی } [القیامۃ : ٤٠] ” کیا اللہ تعالیٰ اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کرے۔ “ پڑھا تو اس نے کہا : سُبْحَانَکَ فَبَلَی ” پاک ہے تو اور قادر ہے۔ لوگوں نے اس سے اس کے متعلق دریافت کیا تو اس نے بتایا : میں نے اسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔