(۳۷۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ الْمُؤَمَّلِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ: عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ: فِی {ص} تَوْبَۃُ نَبِیٍّ ذُکِرَتْ۔ قَالَ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَیْسَ قَدْ قَالَ اللَّہُ تَعَالَی {أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ} [الانعام: ۹۰]
[اخرجہ عبدالرزاق ۵۸۷۳۔ وسیأتی تخریج قول ابن عباس فی رقم ۳۷۴۶]
(٣٧٤٢) حضرت مسروق (رح) سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ سورة صٓ میں جو سجدہ مذکور ہے وہ ایک نبی (علیہ السلام) کی توبہ ہے۔ حضرت مسروق (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا : { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ } [الانعام : ٩٠] ” یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ نے ہدایت دی ہے، پس آپ ان کی ہدایت کی اقتدا کرو۔ “