hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 3744

.

سنن البيهقي

3744
Sunan Al Bayhaqi
(۳۷۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عِکْرِمَۃُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّ سَعِیدَ بْنَ جُبَیْرٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ: رَأَیْتُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَرَأَ عَلَی الْمِنْبَرِ {ص} فَنَزَلَ فَسَجَدَ ثُمَّ رَقَی عَلَی الْمِنْبَرِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الدار قطنی فی سننہ ۵]
(٣٧٤٤) حضرت عکرمہ بن خالد بیان کرتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے انھیں خبر دی کہ انھوں نے سیدنا ابن عباس (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت عمر (رض) کو دیکھا، انھوں نے منبر پر سورة صٓ پڑھی جب آیت سجدہ پر پہنچے تو منبر سے اتر کر سجدہ کیا، پھر منبر پر تشریف لے گئے۔