(۳۷۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ الْبَخْتَرِیُّ الْحِنَّائِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا خُصَیْفٌ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ قَالَ لِی ابْنُ عُمَرَ: أَتَسْجُدُ فِی {ص} قُلْتُ: لاَ۔ قَالَ فَقَالَ لِی: اسْجُدْ فِیہَا، فَإِنَّ اللَّہَ تَعَالَی یَقُولُ {أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ} [الانعام: ۹۰] کَذَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ۔ وَیُذْکَرُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: فِی {ص} سَجْدَۃٌ۔ [حسن۔ اخرجہ الطحاوی فی مشکل الآثار ۷/ ۲۳۷]
(٣٧٤٩) حضرت سعید بن جبیر (رح) بیان فرماتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر (رض) نے مجھے فرمایا : کیا تم سورة صٓ میں سجدہ کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا : نہیں تو آپ نے فرمایا : اس میں سجدہ کیا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہْ } [الانعام : ٩٠]” یہ اللہ کے ہدایت یافتہ لوگ ہیں۔ آپ ان کی ہدایت کی اقتدا کرو۔ “ اسی طرح سیدنا ابن عمر (رض) نے فرمایا۔ ایک دوسری روایت میں سیدنا ابن عمر (رض) سے منقول ہے کہ سورة صٓ میں سجدہ ہے۔